حکومت کا کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکتا ہے۔

انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔

حکومت پاکستان کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔