لاہور: پاکستان کے مشہور اداکار اور میزبان واسع چودھری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار واسع چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
واسع چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں، اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا تھا سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن سب سے میں رابطے میں رہا ان کو پہلے ہی بتادیا ہے کہ تاکہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کرلیں۔
I have tested Positive for COVID-19 and self qurantining. I have No https://t.co/m8HGRPRs7A family tested Negative,alham du lillah.
— vasay chaudhry (@vasaych) June 8, 2020
I have already notified ppl i have come in contact with recently to get themselves tested & self isolate,if need be.
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کی لپیٹ میں کئی شوبز ستارے بھی آچکے ہیں۔ اس سے قبل شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ روبینہ اشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی تھی، اداکارہ روبینہ اشرف میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی انہیں طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں اور ابرار الحق میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔