اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فہد مصطفی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی پہلی جھلک مداحوں کو بھاگئی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارفہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔
جاری کی گئی تصویرکو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ تصویر بہت جانداراورمعنی خیز ہے۔
اداکارہ اورساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکارنبیل قریشی نے بھی تصویرشئیرکراتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے۔‘
واضح رہے کہ فلم ”قائداعظم زندہ باد“ میں فہد مصطفیٰ پہلی بارایک پولیس انسپکٹر کا کردار نبھارہے ہیں اورفلم رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے۔