انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہوں، وہاب ریاض

 قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں۔

وہاب ریاض نے کہا ہے ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے، پی سی بی نے ٹیسٹ کیلئے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہیں کرسکا، مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں گا، میرے لئے وائٹ یا ریڈ بال نہیں ملک کی نمائندگی اہم ہے، اگرچہ گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، فی الحال آسانی نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔


 وہاب ریاض نے کہا کہ پروفیشنل کے طور پر چیلنج کے کیلئے تیار ہوں، نوجوانوں کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا،کیریئر کے دوران بطور پلیئر اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زیادہ کرکٹ دبئی میں کھیلے جہاں سپنرز کا کردار اہم رہا، ٹیسٹ میں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے فارمیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اب ضرورت محسوس کی تو تیار ہوگیا، ڈراپ ہونے پر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوان باﺅلرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی کی پوری کوشش کروں گا۔

فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ اہم ہے کہ منیجمنٹ نے اپنے پلان میں شامل رکھا، کارکردگی دکھاو¿ں گا، تو اگلے سال کنٹریکٹ بھی مل جائے گا، ورلڈکپ 2015 میں کم بیک کیا محنت کی اور پرفارم کیا، دورہ انگلینڈ میں بھی اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، بچاو¿ کے انتظامات پر اعتماد ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں وہاں کورونا وائرس کا کوئی مسئلہ ہوگا، ورلڈکپ سے قبل خواب آیا تھا کہ کھیلوں گا، اس بار پی سی بی کا فون آیا تھا۔