نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے اورکمرشل صارفین کیلئے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین،لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2020۔21 کی پہلی اوردوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئےدر خواستیں دی تھیں۔
دوسری جانب یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔