پشاور: پاکستان نے ٹرانزٹ کارگو کی نئی پالیسی لاگو کردی جس کے تحت کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گواڈر پورٹ کو ٹرانزٹ مال کی رجسٹریشن کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔
لینڈ کسٹمز سٹیشنز میں واہگہ بارڈر، غلام خان بارڈر، طور خم بارڈر، چمن بارڈر اور سوست بارڈر کو پوائنٹ آف کلیئرنس کردیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت بھارت کارگومنگوانے کے خواہش مند صنعتی و تجارتی ادارے متعلقہ شہر کے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کے ساتھ باقاعدہ رجسٹریشن کروانے کے بعد لائسنس حاصل کریں گے۔
ٹرانزٹ مال لانے اور لے جانے والی کمپنیوں کو واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹی کی مالیت کے مطابق بینک گارنٹی حکومت کو فراہم کرنا ہوگی۔
ٹرانزٹ مال غائب ہونے یا ملکی منڈیویں میں فروخت کرنے کی صورت میں واجب الاداٹیکس اور ڈیوٹی اس گارنٹی سے کاٹ لی جائے گی۔
سرکاری یا غیر ملکی حکومتوں کے ٹرانزٹ مال کی صورٹ میں سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔20فیصد ٹرانزٹ مال کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ 80فیصد مال گرین چینل کے ذریعے کلیئر کا جائے گا۔