ائر لائنز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا

کراچی: پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنزنے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق  عید قربان کے قریب آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائر لائنزنے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے، جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ 7 ہزار روپے تھا، تاہم اب اب طلب بڑھنے پر اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں تقریباً دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزارروپے سے زائد کردیا گیا ہے، جب کہ ائرلائنز کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کراچی کے ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں۔