اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترسیلات ِزرمالی سال 21 میں 29.4 ارب ڈالرکی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں، کارکنوں کی ترسیلات ِزرکی مد میں 2 ارب ڈالرسے زائد آنے کا ریکارڈ مسلسل تیرہویں مہینے جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2021 میں تقریباً 2.7 ارب ڈالربھجوائیں جوجون 2020 سے 9 فیصد اورمئی 2021 سے 8 فیصد زائد ہیں، پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جوگزشتہ مالی سال کی ترسیلات میں نمومالی سال سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔