آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔

 آئی ایم ایف کی پالیسی سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔

 آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لئے بجلی کے لائف لائن صارفین کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور سبسڈی300کی بجائے200یونٹ تک دی جائے گی۔

 آئی ایم ایف کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ بجلی 3روپے34پیسے مزید مہنگی کی جائے۔

 نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بجلی کے 201سے300یونٹ کا ریٹ آٹھ روپے 11پیسے ہے جبکہ 301سے700یونٹ تک کا ریٹ19روپے25پیسے ہے۔

گھریلو صارفین کے لئے سبسڈی پر بھی86ارب روپے کی کٹوتی کی تیاری کر لی گئی ہے اور یہ سبسڈی140ارب روپے سے کم کرکے 56ارب روپے تک لانے کا امکان ہے۔