جنوبی افریقا کے ملک بوٹسوانا میں 20 شیروں کا ایک گروہ مل کر ایک زرافے کا شکار کرنے میں ناکام ہو گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر جو چھپ کر اپنے شکار پر گہری نظر رکھنے میں ماہر ہوتے ہیں، گھاس میں چھپ کر زرافے پر نظر رکھے ہوئے تھے جیسے ہی زرافہ وہاں پر تالاب سے پانی پینے آیا تو اچانک شیر چھلانگ لگا کر باہر نکل آئے اور زرافے کے پیچھے اس کا شکار کرنے کے لیے دوڑے تو ان کے شور سے چونک کر زرافہ خوفزدہ ہوا اور وہاں سے بھاگنے لگا۔
زرافہ جو شیروں کا مضبوط حریف ہے وہاں سے انتہائی بہادری اور پھرتی سے بھاگا اور 20 شیر مل کر بھی اس کا شکار نہ کر سکے۔
اس دلچسپ منظر کی ویڈیو بوٹسوانا میں دریائے چوبی کے قریب واقع کیمپ سائٹ زئی زئی پر کیمپنگ کے دوران ایک 28 سالہ بزنس مین ڈیوڈ شیر نے بنا کر ویڈیو شیئر نگ ایپ یوٹیوب پر ’لیٹسٹ سائٹنگز‘ نامی چینل پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔