میساچوسٹس: ایک امریکی شہری نے کدو کی کشتی بنا کر کنیکٹیکٹ دریا میں 64.37 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر فلورینس سے تعلق رکھنے والے ڈیو روٹھ اسٹین نے 464 کلو وزنی کدو کو اندر سے کھوکھلا کر کے وقتی کشتی بنایا اور ڈیئر فیلڈ سے ہولیوکے تک 64.37 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر کے کدو میں سوار ہو کر طویل فاصلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
یہ ریکارڈ فی الحال امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ڈوانے ہینسن کے پاس ہے جنہوں نے 2022 میں 60.35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔