فاسٹ فوڈ کس کو پسند نہیں ہوتا، اور اگر فاسٹ فوڈ گرم ہونے کے ساتھ ساتھ کرسپی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا کے سبب چونکہ لوگ صحت سے متعلق خاصا آگاہ ہو چکے ہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صحت کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔
خواتین کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ باہر کے بجائے گھروں میں ہی فاسٹ فوڈ تیار کریں۔
لیکن اگر گھر کا بنا فاسٹ فوڈ کرسپی نہ ہو تو کھانے والے منہ ضرور بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’باہر جیسا کرسپی نہیں ہے‘۔
ذیل میں خواتین کی رہنمائی کیلئے تلی ہوئی چیزوں کو کرسپی بنانے کیلئے آسان طریقے بتائے گئے ہیں۔
اسٹیل ریک
تلی ہوئی چیزوں کوفرائی کرنے کے بعد تار سے بنے اسٹیل ریک پر رکھیں۔ اس تکنیک سے زیادہ دیر تک کرسپ کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
اوون میں گرم کریں
تلی ہوئی چیزیں اکثردوبارہ گرم کرنے پر نم ہوجاتی ہیں۔ اس کو نم ہونے سے بچانے کیلئے ان کو اون میں تقریباً 15 منٹ تک گرم کریں۔
اس طرح نہ صرف وہ کرسپی رہیں گی بلکہ کُرکُری بھی ہوجائیں گی۔
مائیکروویو اوون میں گرم کرنے سے گریز کریں
مائکروویو میں کھانا گرم کرنے سے کھانے کے اندر پانی کے مالیکیولز کے درمیان رگڑ پیدا ہوتی ہے، جو مزید بھاپ کو پیدا کرتا ہے۔
اس سے فرائی فوڈ کرسپ نہیں رہے گا بلکہ مزید نم پڑجائے گا۔
ڈش میں ساس شامل کرنے سے گریز کریں
کرسپی فرائی فوڈ کی ڈش میں چٹنی پہلے شامل کرنے سے گریز کریں، آپ ڈش سرو کرتے وقت اس میں چٹنی ڈال سکتے ہیں۔