آئرلینڈ کے آران جزیرے میں قدرتی طور پر بنا حیرت انگیز چوکور پول

جمہوریہ آئرلینڈ میں واقع انیشمو، آران آئی لینڈ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور یہاں ایک قابل ذکر قدرتی عجوبہ، ایک مستطیل (چوکور)  پول ہے اور چونے کے پتھر کا یہ پول اس طرح سے کٹا ہوا ہے کہ لگتا یہ انسان کے ہاتھوں کا بنا ہوا ہے۔

یہ وروم ہول یا دی سرپینٹس لائر کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ ’پول نا بیپیسٹ‘ ایک قدرتی واٹر بیسن ہے۔ پتھروں سے بنے اس پول کے ایک کنارے کی لمبائی تقریباً 10 ضرب 25 میٹر ہے۔ یہ پول 300 میٹر گہرا ہے۔

اس میں زیر زمین چینلز ہیں جن کے ذریعے کھلے سمندر سے آنے والی لہروں میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے جو تیراکی سے نابلد افراد کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے اور انہیں سمندر کی جانب کھینچ سکتی ہے۔ 

اس تک رسائی چٹان کے جنوب کی جانب موجود قدیم سائٹ دون آؤنگھاسا کے ساتھ پیدل چل کر ہی ہوسکتی ہے، لیکن حالیہ سالوں میں  اس کی شہرت کی وجہ ریڈ بل کیلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کی میزبانی ہے۔ 

تاہم اس سب کے باوجود پول نا بیپیسٹ کی قابل ذکر بات اس کا دلکش  مستطیل (چوکور) شکل کا پول ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کے حوالے سے زیادہ تر لوگ اس کی قدرتی اصلیت کے بارے میں سوال کرتے اور مختلف نظریات کا ذکر کرتے ہیں، وہ اسے ایک قدیم تہذیب کی کاوش قرار دیتے ہیں۔