معمر شخص کی آنتوں میں مکھی : ڈاکٹر حیران

امریکا میں معمر شخص کی آنتوں میں مکھی دیکھ کر ڈاکٹر حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میسوری سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شخص نے کوئی عجیب و غریب علامات کی اطلاع نہیں دی تھی اور وہ معمول کی کالونوسکوپی کروانے کیلئے ہسپتال میں موجود تھا۔

کولونوسکوپی اس وقت تک معمول کے مطابق چل رہی تھی جب تک ڈاکٹر ٹرانسورس کالون بڑی آنت کے اوپری حصے تک پہنچ گئے پھر اچانک ایک مکھی ان کے سامنے آگئی۔

امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف میسوری سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹروں نے لکھا کہ "یہ کیس ایک بہت ہی نایاب تھا کہ مکھی نے ٹرانسورس کالون تک اپنا راستہ کیسے تلاش کیا۔

مریض بھی ڈاکٹروں کی طرح پریشان تھا کہ یہ کیڑے وہاں کیسے پہنچ گئے، اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے پری کالونوسکوپی پروٹوکول کی پیروی کی ہے اور طریقہ کار سے 24 گھنٹے پہلے صرف صاف مائع کھایا ہے تاکہ اس کی آنت کو صاف کیا جا سکے۔

اسے غلطی سے کوئی مکھی نگلنا یاد نہیں تھا اور اسے اپنے تازہ ترین کھانے کے طور پر صرف پیزا اور لیٹش کھانا یاد تھا۔