کوانگ بِن: ایک ویتنامی شخص جو چند مہینوں سے شدید سر درد میں مبتلا تھا، اس کی کھوپڑی سے چین کے روایتی لکڑی کے چمچے chopsticks برآمد ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے صوبے کوانگ بِن کا رہائشی ایک شہری کو 5 ماہ سے سر میں درد تھا اور حتیٰ کہ بینائی سے محروم ہوچکا تھا۔
نامعلوم شخص کو شہر ڈونگ ہوئی کے کیوبا فرینڈشپ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متاثرہ شخص کی ناک سے سیال بھی خارج ہونے لگا تھا۔ پوچھے جانے پر اس شخص نے علامات کی کوئی ممکنہ وجہ ظاہر نہیں کی۔
لیکن جب سی ٹی اسکین کرایا گیا تو اس میں نیوموسیفیلس ظاہر ہوا جو اس حالت کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے۔ سی ٹی اسکین متاثرہ شخص کی ناک سے اس کے دماغ تک جانے والی دو چیزیں بھی دکھائی دیں جو کہ جسم کا حصہ نہیں تھیں۔ جب ان کا معائنہ کیا گیا تو وہ چاپ اسٹکس نکلیں۔