بیوی کی نیند اور سکون کیلئے شوہر نے فلائٹ میں 6 گھنٹے کھڑے ہو کر گزار دیے۔
اچھا شوہر اپنی کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے اور ایسا ہی ایک جہاز میں موجود شوہر نے کیا جس نے بیوی کے آرام کی خاطر پرواز میں گھنٹوں کھڑے ہوکر سفر کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی کی پرسکون نیند کیلئے فلائٹ میں 6 گھنٹے کھڑے ہوکر گزارے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ دوران پرواز بیوی اپنی اور شوہر کی سیٹ پر لیٹ گئی جس کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو اس لیے شوہر نے جہاز میں کھڑے ہو کر سفر کیا، بیوی اور شوہر کی یہ تصویر جہاز میں موجود ایک مسافر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کافی وائرل ہورہی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوہر کے اس عمل کو رومانوی کہا جارہا ہے تو بعض صارفین نے بیوی کو خود غرض قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔