واٹس ایپ نے وائس نوٹ اسٹیٹس کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے طویل وائس اسٹیٹس کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

میسجنگ پلیٹ فارم گزشتہ چند دنوں سے اے آئی سے بنائی گئی پروفائل پکچر اور بغیر پڑھے میسجز کے نوٹیفیکیشن ہٹانے جیسے متعدد فیچرز کی آزمائش کر رہا ہے، جن کا بنیادی مقصد صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

اب کمپنی نے ایپ کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں وائس نوٹ اسٹیٹس کے دورانیے کو بڑھا کر ایک منٹ تک کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کر سکتے تھے۔ جس کو کرنے کے لیے اسٹیٹس کے خانے میں جا کر مائیکروفون کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا۔

WA

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اور صارفین کو ان کی ڈیوائسز پر یہ فیچر موصول ہونا شروع ہو گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے عموماً کوئی فیچر بتدریج جاری کیا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر کسی صارفین کی ڈیوائس میں یہ فیچر نہ آیا ہو تو وہ ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کریں۔