عالمی شہرت یافتہ ایک لگژری فیشن برانڈ نے ایک انوکھے ذیزائن والے جوتے متعارف کرائے ہیں جس کا انٹرنیٹ پر کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی برانڈ Louis Vuitton نے حال ہی میں کروز 2025 شو میں خواتین کیلئے نئے ڈیزائن کے جوتے کی نقاب کشائی کی۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین اس کے مضحکہ خیز ڈیزائن کو لے کر کافی باتیں بنانا شروع ہوگئے ہیں۔
جوتے کے اوپری حصے میں پٹے کے ساتھ بھورے رنگ کا ایک ٹکڑا لگا ہوا ہے جب کہ نیچے کی طرف سیاہ جھالریں لٹکی ہوئی ہیں جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کوئی برش ہے۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ کیا یہ اپریل فول کا دن ہے؟ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ گاڑی صاف کرنے والا برش لگ رہا ہے۔