واٹس ایپ کا وائس نوٹ کے متعلق فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو وائس نوٹس تحریر میں ڈھالنے میں مدد دے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم مستقبل میں متعارف کرائے جانے والے اس وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کی سہولت کا اضافہ بھی کرے گا۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن ابتداء میں انگریزی، اسپینش، پرتگالی (برازیل) اور ہندی زبان کو فیچر میں شامل کرے گی جبکہ مستقبل میں دیگر زبانوں کو بھی فیچر کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ کے واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.24.13.8 میں دستیاب ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پلیٹ فارم اپنے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرا چکی ہے۔