چیخنے چلانے والی آواز کو پرسکون تقریر میں تبیدل کرنے والا اے آئی فلٹر

 ٹوکیو: ایک جاپانی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ایک فلٹر تیار کیا ہے جو غصے سے بھری انسانی آوازوں کی شناخت کرکے اسے پرسکون تقریر میں تبدیل کر سکتا ہے۔

جاپانی کی بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں طویل عرصے سے کال سینٹر کے ملازمین پر آنے والے تناؤ سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں ہر ایک دن اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بہت سے صارفین ان پر اپنا غصہ نکالتے ہیں۔

Sofbank نامی جاپانی کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک موثر حل نکالا ہے جس میں کال سینٹر آپریٹرز کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے چیخنے والی جارحانہ تقریر کو مکمل طور پر پرسکون تقریر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک صوتی فلٹر بنانے میں تین سال گزارے ہیں جو چیخنے چلانے کی آواز کی نشاندہی کرسکتی ہے اور اسے خود بخود پرسکون تقریر میں تبدیل کرسکتی ہے