شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام کے ٹکر کی ایک اور ایپلی کیشن کو متعارف کرادیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کےمطابق ٹک ٹاک نے 18 جون کو وی (Whee) نامی ایپلی کیشن کو متعارف کرایا، جس متعلق کمپنی نے کوئی وضاحت اور پروموشنل مارکیٹنگ نہیں کی۔
مذکورہ ایپلی کیشن کو امریکا سمیت 70 سے زائد ممالک میں گوگل پلے اسٹور سمیت دیگر ایپلی کیشن اسٹورز پر فراہم کردیا گیا، تاہم اسے ایپل اسٹور پر فوری طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔
مذکورہ ایپلی کیشن بلکل انسٹاگرام کی طرح ہی ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرائیوسی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔
ایک اور ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری ایپلی کیشن کو اگرچہ متعدد ممالک میں پیش کردیا گیا، تاہم صارفین کی جانب سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے یا اسے استعمال میں زیادہ دلچسپی نہیں دیکھی جا رہی۔
ٹک ٹاک نے خود بھی مذکورہ ایپلی کیشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس وجہ سے بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی کلر تھیم اور لوگ بھی انسٹاگرام اور تھریڈز سے ملتا جلتا ہے جب کہ اس کے زیادہ تر فیچرز بھی انسٹاگرام جیسے ہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اپریل میں ہی انسٹاگرام جیسی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نوٹس متعارف کرائی تھی۔
اب محض دو ماہ بعد ٹک ٹاک نے ایک اور فوٹوشیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی۔