6 سے 11 محرم تک پنجاب میں سوشل میڈیا کی بندش کا اعلان : محکمہ داخلہ کا وفاقی وزارت داخلہ کو خط : مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھا جائے

حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک بند رکھا جائے۔ تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔