سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نوٹس کے فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اسے فالوورز سمیت دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا آپشن بھی فراہم کردیا گیا۔
انسٹاگرام پر نوٹس کا فیچر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا، یہ فیچر ٹیکسٹ اسٹوری کی طرح کام کرتا ہے اور خود بخود کچھ عرصے بعد غائب ہوجاتا ہے.
انسٹاگرام نوٹ ایک طرح سے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ اسٹوریز کی طرح ہے جو کہ خود بخود غائب ہوجاتی ہیں۔
انسٹاگرام نوٹس تاحال دنیا بھر میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہے لیکن اس باوجود اس میں مزید بہتریاں کردی گئیں۔
اب صارفین انسٹاگرام نوٹس کو اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں جب کہ اسے کچھ خاص افراد کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام نوٹ کو خاص اور محدود افراد کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے صارف کو پہلے ان افراد کی لسٹ بنانی پڑے گی۔
اسی طرح انسٹاگرام نوٹ میں 60 الفاظ سمیت اب آڈیو بھی شامل کی جا سکتی ہے، یعنی صارف چاہے تو اس میں میوزک آڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام نوٹس اسٹوریز کی طرح خود بخود 24 گھنٹوں میں غائب ہوجاتی ہیں۔
زیادہ تر صارفین میں انسٹاگرام نوٹ فیچر مقبول نہیں ہے، کیوں کہ یہ فیچر بلکل انسٹاگرام اسٹوری کی طرح ہی کام کرتا ہے، اس لیے ہر کوئی پہلے سے ہی دستیاب اسٹوری فیچر کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔