پاکستان میں پہلی بار ٹریفک مینجمنٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنیکا فیصلہ

لاہور، پاکستان میں پہلی بار ٹریفک مینجمنٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاہور کے تین ماڈل روڈز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کیا جائے گا۔

سید غضنفر علی ایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ ٹریفک ریگولیشن اور چوکنگ پوائنٹس پر ٹریفک سنگنلز کو اے آئی پر منتقل کیا جائے گا۔

اے آئی سسٹم آٹو میٹک گاڑیوں کے رش کو مانیٹر کرتے ہوئے سگنلز تبدیل کرے گا، اے آئی سسٹم کے استعمال سے شہریوں کو وقت اور فیول کی بچت ہوگی۔

ایس ایس پی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے ٹریفک انفورسمنٹ کو بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے اے آئی کا استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے 18 وائلیشنز کے چالانز آن لائن کئے جائیں گے، ٹریفک انفورسمنٹ میں اے آئی کے استعمال سے شہریوں کی شکایات بھی دور ہوں گی۔