پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں، صبا قمر کی ویڈیو وائرل

مقبول اداکارہ صبا قمر کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی بری عادت سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہیں۔

صبا قمر کی جانب سے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کی جانے والی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ بتاتی ہیں کہ وہ فیشن ڈیزائنرز سمیت شوٹنگ سیٹ پر موجود کپڑے نہیں پہنتیں، وہ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

صبا قمر کے مطابق وہ کسی بھی ڈیزائنر کےکپڑے نہیں پہنتیں، وہ پہلے سے ہی ان کے کپڑے پہننے سے معذرت کرلیتی ہیں، کیوں کہ وہ حفضان صحت کا بڑا خیال رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ شوٹنگ سیٹ پر دوسروں کے کپڑے پہن لیتے ہیں، وہ ڈیزائنرز کی جانب سے بھیجا گیا لباس پہن لیتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتیں۔

View this post on Instagram

وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ گندگی اور صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں، وہ کروڑوں روپے کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

صبا قمر کے مطابق چیزوں اور لوگوں کو سونگھنے کی ان کی بری عادت ہے، وہ پاس سے گزرنے والے لوگوں کو بھی سونگھتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں وہ ناک سے سونگھنے کی مشق بھی کرکے دکھاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ ان کی ناک بہت تیز ہے، وہ پاس سے گزرنے والے لوگوں کو بھی سونگھتی ہیں۔

اداکارہ مسکرا کر کہتی ہیں کہ ان کی ناک بھی بہت تیز ہے اور یہ کہ لوگوں کو سونگھنے کی ان کی خراب عادت ہے۔