نئے روپ پر تنقید، عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ 

سپر اسٹار سلمان خان کی فلم 'وانٹڈ' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں،کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ مداحوں کے درمیان رہتی ہیں۔

حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں۔

نئے روپ پر تنقید، عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا
حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی— عائشہ ٹاکیہ انسٹاگرام

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا اور اکثر نے اس انداز پر ان پر تنقید کی۔

ایک صارف نے حیران ہو کر سوال کیا کہ کیا یہ عائشہ ٹاکیہ ہی ہیں؟ ایک نے لکھا کہ تم تو ایک وقت بالی وڈ کی کوئن تھیں۔ ایک نے لکھا کہ کیا آپ وہی ٹارزن دا ونڈر کار والی کیوٹ عائشہ ٹاکیہ ہو؟ اتنا چینج کیوں کیا؟

ایک صارف نے لکھا کہ ایک خوبصورت چہرے کو پلاسٹک سرجری نے برباد کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق صارفین کی جانب سے مسلسل ٹرولنگ کرنے پر عائشہ ٹاکیہ نے  اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ 

خیال رہے کہ چند سال قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، ان کے چہرے پر بھی واضح فرق محسوس کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کیا تھا۔