دنیا میں سب سے زیادہ میری نقل کی جاتی ہے، کنگنا رناوت

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ جب لوگ ان کی نقل کرتے ہیں، تو انہیں برا نہیں لگتا بلکہ خوشی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید دنیا میں سب سے زیادہ ان کی ہی نقل کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی تہذیب اور ادب کے ساتھ ان کی نقل اتارے تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس بات کی فکر نہیں کی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے، اور ’ایمرجنسی‘ بھی اسی جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کو کتنی پذیرائی ملتی ہے۔

سکھ تنظیموں کی جانب سے احتجاج پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ لوگ اس فلم پر ناراض ہو سکتے ہیں، تو کنگنا نے کہا کہ وہ اپنی فلمیں اپنے نقطہ نظر سے بناتی ہیں اور اس بات کی زیادہ پروا نہیں کرتیں کہ دوسرے لوگ کیا سوچیں گے۔

یاد رہے کہ اداکارہ اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔