ماضی کی مقبول فلم اسٹار ریما خان نے اپنے ساتھ نومولود بچے کی تصاویر شیئر کیں جو کہ معمہ بن گئی ہیں۔
ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے شوہر موجود ہیں جبکہ اسی تصویر میں اس جوڑے نے نومولود بچے کو بھی گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے، ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ یہ میں واضح نہیں کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ اُن کا ہے یا پھر کسی اور کا ہے لیکن اس تصویر نے ریما خان کے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔