اداکاری شروع کی تو اردو پڑھنی نہیں آتی تھی، اشنا شاہ کا انکشاف

  کراچی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو انہیں اردو پڑھنی نہیں آتی تھی۔

اداکار احسن خان کے ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ احسن خان سے پہلی ملاقات کے دوران انہیں معلوم نہیں تھا کہ احسن کون ہیں، جس پر احسن خان نے حیرانی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو بولنی آتی تھی لیکن پڑھنی نہیں آتی تھی تاہم اب انہوں نے اردو سیکھ لی ہے۔

یاد رہے کہ اشنا کی پرورش کینیڈا میں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ناواقف تھیں۔