بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کرکٹر سے قبل معروف ٹیلی ویژن اداکار علی گونی کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں اور دونوں کی علیحدگی کی وجہ اب سامنے آگئی۔
ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔
گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں علی گونی نے لافٹر کوئن بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کی جس میں انہوں نے نتاشا کا نام لیے بغیر اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ بتائی۔
علی نے انٹرویو میں کہا 'جو میرا اس سے قبل رشتہ تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا سنجیدہ تھا لیکن علیحدگی کی وجہ ہی یہ تھی کہ وہ میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی'۔
اداکار نے کہا اس نے مجھ سے بولا 'ہم شادی کے بعد الگ رہیں گے لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے ہمارا بریک اپ ہوا، میں اپنی فیملی کو نہیں چھوڑ سکتا، انہیں ساتھ لے کے چلوں گا چاہے دنیا کی کوئی طاقت کیوں نہ آجائے'۔
واضح رہے کہ علی گونی اور نتاشا نے معروف بھارتی ڈانس شو 'نچ بلیے' کے نویں سیزن میں بطور جوڑی شرکت کی تھی۔
اب علی بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کے ساتھ رومانوی رشتے میں ہیں۔