”تارک مہتا“ کی چائلڈ اسٹارسونو، شادی کےبندھن میں بندھنے جارہی ہیں

ہٹ سیٹ کوم ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں سونو بھڈے کا کردار ادا کرنے والی اداکار جھیل مہتا،شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

ٹی ایم کے او سی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والی جھیل نے اپنے کردار کے لیے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ تاہم ، انہوں نے 2012 میں ٹی وی شو چھوڑ دیا تھا۔

اپنی شادی سے پہلے ، انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی بیچلریٹ پارٹی کی جھلک دکھائی۔ تاکہ انہیں ان کی شادی کا یقین ہو جائے۔

پھولوں کا لباس اور دلہن سلش پہنے ہوئے جھیل نے انسٹاگرام پر لکھا کہ، لڑکیاں صرف تفریح کرنا چاہتی ہیں۔

تارک مہتا کی ساتھی اداکارہ جینیفر مستری بنسیوال نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’کانگو جھیلو… کیسی ہے بابو (آپ کیسے ہیں؟)

اداکاراو ں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان تصاویر کو دیکھا اور اپنے کمنٹس دیے۔ اور اسے ایک خوبصورت دلہن قرار دیا۔

جھیل مہتا کےقریبی دوست آدتیہ دوبے نے جنوری میں انہیں پرپوز کیا تھا۔ فروری میں جوڑے نے اپنی فیملی کی موجودگی میں باضابطہ طور پرایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائی تھیں۔

جھیل اکثر سوشل میڈیا پر آدتیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔ مئی میں، جھیل نے آدتیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ ساحل سمندر کے کنارے اسے پروپوز کر رہے ہیں۔

گرچہ اس جوڑے نے ابھی تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم اگست میں، جھیل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نےاپنی اور آدتیہ کے اگلے پانچ ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا انکشاف کیا تھا۔