کمسن لڑکے کے سرعام نازیبا جملوں پرعرفی جاوید پھٹ پڑیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید نے کمسن  لڑکے کی جانب سے  ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

عرفی جاوید نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بتایا۔

انسٹااسٹوری میں عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ کل میرے اور اہل خانہ کے ساتھ ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ  پیش آیا۔

’دل کررہا تھا اسی وقت مُکا ماردوں ‘ کمسن لڑکے کے سرعام نازیبا جملوں پر عرفی جاوید پھٹ پڑیں
اسکرین گریب

عرفی کی اسٹوری کے مطابق ’جب فوٹو گرافرز میرا فوٹوشوٹ کررہے تھے تو اسی دوران لڑکوں کا ایک گروپ وہاں سے گزر ا، اس گروپ سے ایک لڑکے نے میری والدہ  اہل خانہ اور سب کے سامنے مجھے دیکھ کر چیختے ہوئے انتہائی نامناسب سوال کیا جب کہ اس لڑکے کی عمر بمشکل  15 سال تھی‘۔

ایک دوسری اسٹوری میں عرفی نے لکھا کہ ’ آپ میرے چہرے پر واضح دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی پریشان تھی، میرا دل کررہا تھا کہ میں اس لڑکے کو وہیں فوٹو گرافرزکے سامنے مکا ماردوں‘ ۔

’دل کررہا تھا اسی وقت مُکا ماردوں ‘ کمسن لڑکے کے سرعام نازیبا جملوں پر عرفی جاوید پھٹ پڑیں
اسکرین گریب

عرفی نے اپنی اسٹوری میں والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور سب کی عزت کرنا سکھائیں، میں ان لڑکوں کے والدین کیلئے برا محسوس کررہی ہوں‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عرفی جاوید کو ہراسانی جیسی صورتحال  کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ اکثر وبیشتر اپنے متنازع لباس کے انتخاب کی وجہ سے   تنقید کا شکار رہتی ہیں۔

دسمبر 2022 میں بھی ممبئی میں ایک شخص کو  عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کرنے کی  دھمکیاں بھیجنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔