اداکارہ عالیہ بھٹ، جو کہاپنی آنے والی فلم ”جگرا“ کی تشہیر کے لیے ممبئی میں شوٹنگ کر رہی تھیں، اپنے پرانے مداح سے ملیں اور اس کے ساتھ گفتگو کی۔ عالیہ نے مداح کا استقبال ہاتھ جوڑ کر کیا۔
ایک پاپرازی نے انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیوشیئر کی، جسمیں دکھایا گیا ہے کہ عالیہ اپنی گاڑی کے قریب کھڑی ہیں، جب انہوں نے اپنے مداح کو دیکھا۔ انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا، ”اتنے سال بعد۔ آپ یہاں ہو؟ کتنے سال سے؟“ مداح نے انہیں بتایا کہ وہ ممبئی میں کیا کر رہے ہیں اور عالیہ نے ان کی باتوں کوغور سے سنا۔
مداح نے عالیہ کے شوہر، اداکار رنبیر کپور سے ملنے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے رنبیر کو بتایا تھا کہ وہ عالیہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ عالیہ نے مسکراتے ہوئے کہا، ”بہت اچھا لگا۔ ہم پھر ملیں گے۔“ پھر عالیہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلی گئیں۔