جس کا انتظار تھا وہ گھڑی آ گئی،تھائی لینڈ کی کمپنی نے اپنے ملازمین کو ایک نئی اور دلچسپ سہولت فراہم کردی جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ۔
ایک مارکیٹنگ ایجنسی کے ملازم نے چھٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹنر کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتا ہے اور کام زیادہ ہونے کے سبب مناسب وقت نہیں مل پا رہا،یہ سن کر کمپنی کے مینیجر نے ایک انوکھا نظام متعارف کروایا۔ اب ملازمین ڈیٹنگ کیلئے مخصوص چھٹیاں لے سکتے ہیں۔
یہ نظام جولائی سے دسمبر تک فعال رہے گا، جس دوران ملازمین جب چاہیں ڈیٹ پر جا سکتے ہیں، صرف ایک ہفتے پہلے اطلاع دینا ہوگی، اس چھٹی کے دوران تنخواہ میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، مزید حیران کن بات یہ ہے کہ کمپنی ڈیٹنگ کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
منیجر نے ایک مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت میں ہونے سے خوشی ملتی ہے جو کام اور موڈ پر مثبت اثر ڈالتا ہے، اسی لئے کمپنی ملازمین کو ٹیندر گولڈ اور ٹیندر پلاٹینم سبسکرپشن بھی فراہم کرے گی جو کہ 6ماہ تک استعمال کی جا سکتی ہے۔