شگفتہ اعجازنے شادی کی سالگرہ شوہر کےساتھ ہسپتال میں منائی

سینئراداکارہ شگفتہ اعجاز اوران کے شوہریحییٰ نے اپنی شادی کی سالگرہ ہسپتال میں منائی۔

 

سالگرہ کے موقع پرشگفتہ اعجاز، ان کے شوہر یحییٰ،ان کی بیٹی ایمان اور دوستوں نے کیک کاٹا اور چند خوب صورت لمحات ایک ساتھ گزارے۔

 

اس موقع پرایمان نے اپنے والدین کے لیے خاص طور پر شادی کی سالگرہ کے کیک کا انتظام کیاتھا۔

 

 

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ  اس وقت شدید علیل ہیں اورکراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی شگفتہ اعجاز اور ان کے اہل خانہ دیکھ بھال کررہے ہیں۔

 

 

شگفتہ اعجازاور یحییٰ کے اہل خانہ اس وقت مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یحییٰ جلد صحت یاب ہوں۔