مومل شیخ کی کپور خاندان سے متعلق بات پر اشنا شاہ نے وضاحت دیدی

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ مومل خان کی فیملی کا موازنہ میں نے بالی وڈ کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

کچھ روز قبل  مومل شیخ کا اداکارہ اشنا شاہ کو دیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے شیخ خاندان کو بالی وڈ کے شہرہ آفاق کپور خاندان سے تشبیہ دے رہی تھیں۔

اشنا شاہ کے سوال پر مومل نے کہا  اگر ہماری فیملی کے ساتھ بہروز سبزواری (جاوید شیخ کے بہنوئی) اور سلیم شیخ (جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی) کے اہلخانہ کو بھی ملایا جائے تو ایک طرح ہمارا خاندان بھارت کے معروف شوبز خاندان 'کپور' جیسا ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد جاوید شیخ ایسی طبیعت کے شخص ہیں کہ وہ کبھی کسی کام کے لیے ان کی سفارش نہیں کرتے، کسی کو وہ فون کال کرکے اپنے بچوں کی مدد کرنے کا نہیں کہتے۔

اداکارہ کی اس بات پر میزبان اشنا شاہ نے پوچھا کہ اس بات کا کیا مقصد ہے؟ یہ بات کیوں کررہی ہیں؟ اس پر مومل نے جواب دیا کہ جیسے کپور خاندان والے بولتے ہیں کہ وہ کپور ہیں اور وہ نیپوٹزم کو پروان چڑھاتے ہیں لیکن ہمارا کا خاندان ایسا بالکل نہیں کرتا۔

اشنا شاہ کی وضاحت

اب اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر آپ میرے شو کا پورا کلپ دیکھیں تو واضح طور پر دیکھ سکیں گے کہ مومل شیخ نے اپنا موازنہ کپورز سے نہیں کیا بلکہ میں نے کیا تھا۔

مومل شیخ کی کپور خاندان سے متعلق بات پر اشنا شاہ نے وضاحت دیدی
فوٹو: اسکرین گریب

اشنا نے لکھا ہماری چھوٹی سی انڈسٹری میں ان کا خاندان ماشاء اللہ ایک مضبوط میراث رکھتا ہے، مومل نے تحمل سے میرے سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ ان کے کون سے رشتے دار اداکار ہیں، ہر کوئی جو اسے (مومل) کو جانتا ہے وہ اس کی عاجزی اور مہربانی کی تعریف کرتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا کہ مومل نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں نہ بولوں لیکن میرے لیے کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور انہیں بُلی کرنا  بہت پریشان کن ہے، خاص طور پر جب یہ سب میرے شو کے ذریعے ہورہا ہو۔