عرفی جاوید نے اپناتھری ڈی گاؤن فروخت کرنے کااعلان کردیا


اپنے بے باک ملبوسات کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ  اوربھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) کی امیدوار  عرفی جاوید نے اپنا پسندیدہ تھری ڈی گاؤن فروخت کرنے کا اعلان کر دیا،اس گاؤن کی قیمت جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنا تتلی والا لباس فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جسے سب نے بہت پسند کیا تھا، یہ لباس میں 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر رہی ہوں جو خریدنے کا خواہش مند ہے وہ میسج کر سکتا ہے۔

 رواں سال کے وسط میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرعرفی جاوید کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کے لباس کو ناقدین کی جانب سے بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔

اس گاؤن کی خاص بات اس کا تھری ڈی ہونا تھا، سیاہ گاؤن پر حرکت کرتے پھول،پتے اور تتلیاں موجود ہیں، یہ تتلیاں اشارہ کرتے ہی پھولوں سے اُڑ جاتی ہیں جبکہ پھول اور پتے بھی حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔