نامور مسلمان فائٹر خبیب کو جہاز سے اتار دیا گیا، بیٹھنے کی اجازت کیوں نہ ملی؟

عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (یو ایف سی) چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف کو امریکا میں فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ جس پر فینز کا شدید ردعمل سامنےآرہا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی چیمپئن خبیب کو روانگی سے قبل ایئرلائن کے عملے سے بحث و تکرار کے بعد مبینہ طور پر جہاز سے اتارا گیا۔

جہاز میں بیٹھے کسی مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کردی-

ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے خبیب سے ایمرجنسی ایگزٹ کی سیٹ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے خبیب نے سمجھ نہ سکنے کے باعث انکار کردیا۔ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ اگر سیٹ تبدیل نہ کی گئی تو انہیں آف لوڈ کرنا پڑے گا۔

بحث کے بعد ایئرلائن کے سپروائزر نے خبیب کو فلائٹ سے اتار دیا، جس پر خبیب کے فینز کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے کو’اسلاموفوبیا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نامور مسلم شخصیات بھی تعصب کا شکار ہیں۔