حسن علی کی اہلیہ نے ان کیلئے کیا قربانی دی؟ کرکٹر نے انکشاف کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سمعیہ کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

حسن علی نے پروگرام میں اہلیہ کی قربانیوں کا انکشاف  کیا۔

حسن علی نے بتایا کہ ’شادی سے قبل میں نے اہلیہ کو بتادیا تھا کہ میں کرکٹ کی وجہ سے ہمیشہ دبئی میں نہیں رہ سکتا اس لیے شادی کے بعد چند سال ہم نے دبئی میں گزارے لیکن اس کے بعد ہم پاکستان آگئے کیوں کہ میرے لیے سفر بہت مشکل تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت  میری اہلیہ نے میرے لیے اپنی جاب کی قربانی دی  کیوں کہ وہ ایمریٹس میں تھیں اور انہوں نے میرے لیے اپنی جاب چھوڑدی تھی، اب وہ میرے ساتھ پاکستان میں رہتی ہیں‘۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر  حسن علی نے  بھارتی شہری سمعیہ  سے 2019 میں دبئی میں شامل کی تھی۔