لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔
صائم ایوب کا کہنا تھاکہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور ڈاکٹر ز بھی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔
ان سے سوال کیا گیاکہ دو سنچریوں کے بعد پوری ٹیم کوآپ سے بڑی امیدیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کیلئے پوری ٹیم مل کرکھیلتی ہے۔
قومی کرکٹر نے اپیل کی کہ قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔
صائم ایوب ان دنوں لندن میں زیرعلاج ہیں۔