سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جیولن کے فین نکلے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جیولن کے فین نکلے۔

شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی اور جیولن کی گرپ کرنا سیکھی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے جیولین تھرو بھی کی۔

شاہد آفریدی نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ورلڈ چیمپئن جیولن پکڑتا ہے مجھے بھی ویسے سکھاؤ۔