دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ٹیم میں امام الحق کی شمولیت کا امکان

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایک اضافی بیٹر کھلانے کی خواہش مند ہے۔

اگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق کے کھیلنے کی صورت میں خرم شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پچیس جنوری سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاتح رہا تھا۔