چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی، روہت شرما کو ٹیسٹ کپتانی کا انعام

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں توسیع کا انعام دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، روہت شرما جون سے اگست تک انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم روہت کی قیادت میں ناقابل شکست رہی، جس نے سلیکٹرز کا اعتماد جیت لیا۔

بورڈر گواسکر ٹرافی میں ناکامی کے باوجود، اسٹیک ہولڈرز نے انہیں ٹیسٹ کپتانی کے لیے بہترین چوائس قرار دیا۔