اداکارہ اروشی روتیلا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے آپ کا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ جو لوگ انہیں خود غرض سمجھتے ہیں، ان کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے؟ تو اروشی نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور لوگ انہیں شاہ رخ خان کے بعد بہترین پروموٹر بھی مانتے ہیں۔
اس بیان پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا، اور کچھ صارفین نے اسے صرف خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ قرار دیا۔
فلم "ڈاکو مہاراج" کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ 2025 کی بڑی کامیاب فلموں میں شامل ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اروشی نے اس فلم میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔