پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم پشاور زلمی نے سوشل میڈیا کی معروف شخصیت جنّت مرزا کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنّت مرزا پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں زلمی کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا اہم حصہ ہوں گی۔
جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں، اور پشاور زلمی کی یہ شراکت داری خاص طور پر نوجوانوں میں ٹیم کی مقبولیت کو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ٹیم کا مقصد سوشل میڈیا پر مداحوں سے مضبوط رابطہ قائم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا، جب کہ ٹیم کی ٹی وی پارٹنر شپ سات سال سے ٹی سی ایل کے ساتھ جاری ہے۔