سلمان علی آغا انجری کے باعث 2 میچوں سے باہر

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اس وقت پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اگرچہ وہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں نظر آئے، لیکن بعد میں ہونے والے دو اہم مقابلوں — ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے خلاف — میدان میں نظر نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو پاؤں کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی شکایت تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے ان میچز میں شرکت نہیں کی اور آرام کو ترجیح دی۔

سلمان علی آغا پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 21 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔