پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا کوئٹہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

 لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں نمبر پر ہیں۔