پاکستان کے مایہ ناز بولر ابرار احمد اس وقت پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ابرار نے اپنے منفرد وکٹ لینے کے جشن کے انداز پر ہونے والی تنقید کے بعد یہ اسٹائل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انداز کو برقرار رکھنا چاہتے تھے، لیکن کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔
ابرار نے اپنی بولنگ کی مہارت کو مزید بہتر بنانے اور تینوں فارمیٹس میں بہترین بولر بننے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔