لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ 10 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں آ گئی، اور پشاور زلمی کے خلاف 20 اوورز میں محض 129 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔ لاہور قلندرز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں صرف پاور پلے میں ہی ٹیم کی آدھی بیٹنگ لائن پویلین لوٹ گئی۔

فخر زمان 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2 اور عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس مشکل صورتحال میں سکندر رضا نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سکندر رضا کو شاہین آفریدی (16 رنز)، رشد حسین (13 رنز) اور حارث رؤف (10 رنز) کا ساتھ ملا، جس سے ٹیم 100 کا ہندسہ عبور کر سکی۔ 9ویں وکٹ پر آصف آفریدی کے ساتھ ان کی 25 رنز کی پارٹنرشپ اہم ثابت ہوئی۔