پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کو ایک بڑا دھچکا لگا، جب نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
یہ انجری انہیں 15 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔ طبی معائنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ پی ایس ایل کے باقی سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ٹیم نے ان کی جگہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملنے نے اپنی انجری سے پہلے کراچی کنگز کے 2 میچز میں حصہ لیا تھا۔